شام میں حالیہ کیمیائی حمل: ٹرمپ کا عراقی وزیر اعظم سے تبادلہ خیال

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں عام شہریوں پر ہوئے مبینہ کیمیائی حملے کو لے کر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے فون پر بات کی۔  وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف متحد ہو کر لڑنے پر بھی بات کی۔  اس کے علاوہ ٹرمپ اور حیدرالعبادی نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مہم کو تیز کرنے اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے معاملہ پر بھی بحث کی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دمشق میں کیمیائی حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔رائٹر