یواین آئی
دمشق// شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں اتوار کو اسلامک اسٹیٹ کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے حکومت کے حامی چار جنگجو ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل ڈیفنس فورسز کے ارکان دیر الزور کے صحرا میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقے الشجیری گاؤں کی تلاشی لے رہے تھے۔