شام لعل چودھری نے رنبیر کنال کی صفائی کے کام کا جائز ہ لیا

 جموں/آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لعل چودھری نے آج ستواری سے پنڈوریاں تک رنبیر کنال کی صفائی کے کام کا معائینہ کیا۔ انہوںنے معائینے کے دوران افسران کو کام کی رفتا ر میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ کسانوں کو آبپاشی کیلئے مناسب تعداد میں پانی مہیا ہوسکے۔جیون نگر ، درپ ،کوٹلی ،دابراور دیگر مقامات پر کام کے معائینے کے دوران وزیر نے ٹھیکہ داروں کو مزید جے سی بی کام پر لگانے کی ہدایت دی تاکہ کام کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔انہوںنے غیر قانونی طور قبضہ کرنے والے افراد اور کنال میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو نوٹس بھیجنے کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے کنا ل کے ارد گرد شجر کاری اور حد بندی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے پنڈوریاں میں اے ای ای دفتر کے معائینے کے دوران دفتر کے کام کاج کا ج جائزہ لیا ۔ انہوںنے افسروں کو اپنے دفاتر میں حاضر رہنے کی تلقین کی۔