شالین کابراکا شوپیان کا دورہ

شوپیان//فائنانشل کمشنر ریونیوشالین کابرا نے ضلع شوپیان کا دورہ کیا اورمنی سیکرٹریٹ شوپیان میں اَفسران کی ایک میٹنگ میں محکمہ ریونیو کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا بھی موجود تھے۔ابتدامیںضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے فائنانشل کمشنر ریونیو کو پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے محکمہ ریونیو کے کام کے بارے میں جانکاری دی۔ضلع شوپیان کا جائزہ بشمول زرعی پروفائل ، زمین کے اِستعمال اور زمین کی تبدیلی ، عملے کی خالی جگہ ، آن لائن خدمات کی صورتحال ، محکموں کو سٹیٹ اراضی کی منتقلی ، سٹیٹ کی بے دخلی اور بازیافت ، کاہچری ، مائیگرنٹ اور روشنی ایکٹ اراضی ، سکیننگ اور ڈیجیٹائزیشن ، ریونیو ریکارڈز ، سوامیترا، آپ کی زمین آپکی نگرانی ، لاپتہ موسوی کی تعمیر نو، میوٹیشن کیمپوں کا اِنعقاد او رمیوٹیشن کی تصدیق ، ریونیو کورٹ کیسز ، لینڈ کنورڑن پالیسی ، شکایات کا اَزالہ ، اَوقات اَراضی کی جیوٹیگنگ ، ڈی سی شوپیاں کے نئے اِقدام کی اے وی تفصیل ،دستک اِی۔ شوپیان، ریونیو دفاتر کے مسائل کو غوروخوض کرنے اور پیش رفت کے لئے پیش کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تجاوزات کی زد میں آنے والی اَراضی کی باز یابی کے بارے میں تفصیلی صورتحال پیش کی اور چیئر کو بتایا گیاکہ مئی 2022ء تک روشنی ایکٹ کے تحت تقریباً 175 کنال اَراضی واگذار کی جاچکی ہے۔اِسی طرح مئی 2022ء  تک تقریباً 9,336 کنال سٹیٹ لینڈ اور 8,169 کنال تجاوز شدہ کاہچری اَراضی واگذار کی جاچکی ہے اور باقی کی بھی ماہانہ اہداف کے مطابق باز یافت کی جارہی ہے۔فائنانشل کمشنر ریونیو نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے زمین کے اِستعمال اور زمین کے احاطہ میں تبدیلی، دیرپا اور آفات کے خطرات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، ایس ڈی اے کی طرز پر فزیبلٹی کے مطابق ضلع کے ہر مخصوص علاقے کے لئے علاقائی منصوبوں کی تشکیل کے بارے میں ویڑن فارمولیشن پر زور دیا۔اْنہوں نے تمام ریونیو اَفسران پر زور دیا کہ وہ کمپیوٹر اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات سے بخوبی واقف ہوں کیوں کہ ویب پر مبنی پورٹلوں سے لوگوں کو تمام خدمات آن لائن فراہم کی جارہی ہیں اور ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ این ٹیز کے بنیادی کاموں کے لئے مختصر مدت کے آن لائن اور آف لائن کمپیوٹرکورس کا اہتمام کریں۔ اْنہوں نے تحصیل او راین ٹی دفاتر میں آئی ٹی اِنفراسٹرکچر کی دستیابی کی صورتحال بھی طلب کی۔اْنہوں نے آئی ٹی سلوشنز کی اہمیت کو اْجاگر کرتے ریونیو سٹاف کے لئے ڈیسک ٹاپ ، لیپ ٹاپ اور ٹیبز کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا تاکہ سروس ڈیلیوری میں بہتر کارکردگی کے لئے انہیں آراستہ کیا جائے۔فائنانشل کمشنر ریونیو نے ریونیو ریکاردز کی ڈیجیٹائزیشن عمل کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیااور اِس عمل کو وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ لینڈ پاس بکس ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعے عوام کے لئے دستیاب ہوں۔اْنہوں نے بیک وقت اور رئیل ٹائم سیٹلمنٹ کے عمل ، ریونیو کے معاملات پر ماہانہ جائزہ میٹنگ کا اِنعقاد ، لوگوں کو فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کے بارے میں جانکاری کے لئے آئی اِی سی مہم کا اِنعقاد ، آپ کی زمین آپکی نگرانی میں رْکاوٹوں کو دْور کرنے اور مزید میوٹیشن کیمپوں کے اِنعقاد پر زور دیا۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئرکو ضلع اِنتظامیہ شوپیاںکی طرف سے دستک اِی۔شوپیاں کے منفرد اور نئے تصور کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ اِس پورٹل سے لوگوں کو بالخصوص نوجوانوں کو روز گار پیدا کرنے کی سکیموں سے فائدہ اْٹھانے کے لئے مختلف محکموں کو ایک فرنڈلی اِنٹرفیس فراہم کیا گیا ہے۔ بعد اَزاں ،ریونیو کے مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ریونیو اَفسران سے تجاویز اور آرا? طلب کی گئیں۔ایف سی آر نے اَفسران اور دفاتر کی خدمات سے متعلقہ شکایات کو بھی سنا اور معاملات کے حل اور گیجٹس، آلات کی فراہمی اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کی یقین دہانی کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی شوپیاں ، اے ڈی سی شوپیاں، ایس ڈی ایم زینہ پورہ ، اے سی آر شوپیاں ، ڈی آئی اور اِنفارمیشن ، ڈی آئی او ، آئی ٹی ، تحصیل داروں اور ضلع کے نائب تحصیل داروں نے شرکت کی۔