شالہ بگ گاندربل میں کہرام

گاندربل//گاندربل کے مضافاتی علاقہ شالہ بگ میں ایک المناک حادثہ میں 2سگے بھائیوں لقمہ اجل بن گئے۔منگل کی صبح جب ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا توشالہ بگ کے سامہ محلہ میں رہائش پذیر غلام محی الدین ڈار نے اپنے بڑے بیٹے 18 سالہ ساحل احمد اور چھوٹے فرزند 10 سالہ رمیز احمدکو ذاتی ٹریکٹر نکالنے کیلئے کہا تاکہ چند روز قبل گھر سے آدھا کلو میٹر دور اپنے کھیت میں رکھی گئی کوئلے کی بوریاں لانے کیلئے کہا۔دونوں بھائیوں نے کھیت سے کوئلے کی بوریاں ٹریکٹر میں لادکر جب گھر کی راہ لی توراستے میں اچانک ٹریکٹر الٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی نیچے دب گئے۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے بڑی جد و جہد کے بعد ٹریکٹر کے نیچے سے دونوں بھائیوں کو نکال کر نزدیکی پیر پورہ طبی مرکز لیا جہاں سے ان کو ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے دونوں بھائیوں کو مردہ قرار دیا۔اس موقع پر قانونی لوازمات مکمل کرکے لاشوں کو لواحقین کے سپرد کرتے ہوئے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کیاگیا۔دونوں بھائیوں کی لاشوں کو جب آبائی گائوں میں لایا گیا تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔اس المناک واقعہ میں غلام محی الدین کے دونوں چشم و چراغ بجھ گئے۔