سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں امتحانات شروع، 35 لاکھ طلباء شامل

نیوز ڈیسک
سرینگر//سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات آج سے ملک بھر میں شروع ہوئے۔ 26 اپریل کو سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا۔ بارہویں جماعت کے طلباء انٹرپرینیورشپ، بیوٹی اینڈ ویلنس کے امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔ جبکہ دسویں جماعت کے لیے پینٹنگ اور کچھ علاقائی زبانوں کا امتحان لیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ اس سال سی بی ایس ای کے ذریعہ بورڈ کے امتحانات دو مختلف مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ امتحان کا دوسرا مرحلہ ہے، پہلا مرحلہ گزشتہ سال نومبر-دسمبر کے مہینے میں منعقد کیا گیا تھا۔ بورڈ کا یہ امتحان آف لائن موڈ میں لیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں، اس بار 10ویں اور 12ویں کے امتحانات ایک شفٹ میں ہوں گے۔ امتحان کا وقت 2 گھنٹے کا ہے۔ سی بی ایس ای یہ امتحانات 50 فیصد نصاب کے لیے منعقد کر رہا ہے۔ بقیہ 50 فی صد نصاب کے امتحانات پچھلے سال پہلے مرحلے میں منعقد کیے گئے تھے۔سی بی ایس ای 10ویں کے امتحانات 24 مئی تک ہوں گے۔ ساتھ ہی 12ویں جماعت کے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات 15 جون تک جاری رہیں گے۔