نئی دہلی//یو این آئی// دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 2.50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، جس سے یہاں اس کی قیمت 69.11 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔ اس سے قبل بھی گزشتہ روز سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔ مارچ 2022 سے اب تک سی این جی کی قیمت میں 12.5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے ۔سی این جی مارکیٹنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ دہلی میں سی این جی کی قیمت 66.91 روپے فی کلو سے بڑھ کر 69.11 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔ تاہم پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کی بنیاد پر سی این جی کی قیمتیں ایک شہر سے دوسرے شہر میں مختلف ہوتی ہیں۔ آئی جی ایل کے مطابق دہلی سے ملحق نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت 71.67روپے فی کلو اور گروگرام میں 77.44روپے فی کلو ہے ۔