سی ایس کے کے بلے بازی کوچ مائک ہسی کورونا سے متاثر

نئی دہلی//گیندبازی کوچ لکشمی پتی بالاجی اور سروس اسٹاف کے عملہ کے بعد اب چنئی سپرکنگس (سی ایس کے ) کے بلے بازی کوچ مائک ہسی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ہسی کو ہلکے علامات ہیں اور فی الحال وہ دہلی میں ٹیم ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہیں۔ یہاں دس دنوں تک آئیسولیشن میں رہیں گے ۔ آئی پی ایل 2021 میں ہسی کورونا متاثر ہونے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں۔ منگل کو کرائے گئے ٹسٹ میں ہسی کی رپورٹ مثبت آئی ہے لیکن فرنچائیزی نے اس کی تصدیق کے لئے ان کا ایک اور ٹسٹ کرایا ہے ۔ کوارنٹین میں رہنے کی وجہ سے ہسی اپنے ہم وطن کھلاڑیوں، کوچوں، کمنٹیٹرس کے ساتھ آئندہ روز میں کرکٹ آسٹریلیا اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے بیچ ایک منصوبہ کے تحت مالدیپ یا سری لنکا نہیں جائیں گے ۔ دراصل گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہندوستان میں موجود لوگوں کے لئے آسٹریلیا کی سرحدیں فی الحال بند ہیں۔ آسٹریلیائی کرکٹر ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹراڈ گرین برگ نے کہا، ‘‘ ہم نے آج مائک سے بات کی ہے ۔ وہ اچھی پوزیشن میں ہیں۔ انہیں ہلکی علامات ہیں۔ وہ اپنے کمرے میں الگ تھلگ ہیں۔ ان کے پاس اچھا سپورٹ سسٹم ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہسی ٹیم کی بس میں بالاجی کے ساتھی تھے ۔ ایسے میں ان کا کورونا سے متاثر ہونا کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے ۔ آئی پی ایل کی میڈیکل گائیڈلائنس کے مطابق چنئی سپرکنگس کی پوری ٹیم پیر کے روز ایک ہفتے کے لئے کوارنٹین میں چلی گئی تھی۔ اس کے مدنظر منگل کے روز آئی پی ایل حکام نے بدھ کے روز چنئی اور راجستھان کے بیچ کھیلے جانے والے مقابلے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔