سی آر پی ایف گاڑی کو حادثہ ،19اہلکار زخمی،پتھرائونہیں ،انسانی غفلت حادثہ کی وجہ :پولیس

سرینگر// بمنہ میں سی آر پی ایف گاڑی سڑک پرپلٹ گئی ،جسکے نتیجے میں19اہلکار زخمی ہوئے ۔آئی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ حادثہ پتھرائو کے نتیجے میں ہوا ،تاہم ریاستی پولیس نے واضح کیا کہ سی آر پی ایف گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے وقت علاقے میں کوئی پتھرائو نہیں ہورہا تھا ۔ بمنہ سرینگر میں اُس وقت حادثہ پیش آیا جب یہاں ایک سی آ رپی ایف گاڑی اچانک سڑک پر پلٹ گئی ۔عینی شاہد ین نے بتایا کہ پیٹرول پمپ بمنہ کے نزدیک اتوار کی صبح سڑک حادثہ رونما ہوا جسکی وجہ سے اس میں سوار 19اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے کئی اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ28بٹالین سی آر پی ایف کا نوائے گر ائونڈ کی جانب جاری تھی ،جس دوران ایک اچانک ڈرائیور کے قا بو سے باہر ہوئی سڑک پر پلٹ گئی ۔آئی جی سی آر پی ایف روی دیپ سہائے نے خبر رساں ادارے بتایا کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یہاں کچھ نوجوانوں نے مشتعل ہو کر پتھرائو کیا ۔انہوں نے کہا کہ 19اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ9کو فوجی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے بتایا کہ نزدیک ہی نصب سی سی ٹی وی کیمرہ سے واضح ہو گیا ہے کہ جس وقت سی آر پی ایف گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔اُس وقت یہاں کوئی پتھرائو نہیں ہو رہا ہے ۔پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ 19اہلکار حادثے میں زخمی ہوئے ۔ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں اس وقت کوئی پتھرائو نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس عکس بندی میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر گاڑی ہوئی اور وہ روڑ ڈیوائرڈر سے ٹکرائی ،جسکے نتیجے میں گاڑی کو حادثہ آیا ۔