سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

 سرینگر// کرن نگر علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ اتوار کو 23 بٹالین سی آر پی ایف میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر گلزاری لال کے سینے میں اچانک شدید درد پیدا ہونے کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی۔ مذکورہ اہلکار کو اپنے ساتھیوں نے فوری طورپر صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اْس سے مردہ قرار دیا۔