سی آر پی ایف کی جانب سے سوپور میں سلائی مشینیں تقسیم

غلام محمد

سوپور//سوپور میں سی آر پی ایف نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے مقامی ضرورت مند لوگوں کو خاص طور پر 18 سلائی مشین فراہم کی ہیں۔ سی آر پی ایف کے مطابق 16 جون 2017 کو سی آر پی ایف نے مقامی غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ سرینگر میں ہیلپ لائن مدگار (14411) کا آغاز کیا۔اور ہیلپ لائن نے 31/12/2022 تک 34078 مقامی لوگوں کو مختلف قسم کی امداد فراہم کی ہے۔ اس موقع پر شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی سی آر پی ایف سنجے یادو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور انہوں نے ضرورت مند مقامی لوگوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ سی آر پی ایف کے 179 بی این سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ رابیش کمار سنگھ، کمانڈنٹ 177 بی این سی آر پی ایف منیش شرما، دیگر سی آر پی ایف افسران موجود تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمانڈنٹ-179 بی این رابیش کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف مدگار ہیلپ لائن 24×7 کام کرتی ہے اور ٹول فری نمبر 14411 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ لوگ مدد کے لیے وادی میں تعینات قریبی سی آر پی ایف یونٹوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔