سی آر پی ایف اہلکارنے خون کا عطیہ کر کے بچی کی جان بچائی

پونچھ// اسی آر پی ایف کے جوان جہاں دن رات کام کر کے امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں وہیں ان کے جوان لوگوں کی ہر طرح سے امداد بھی کرتے ہیں جس کی ایک اور مثال وشال سلاتیہ جو کہ سی آر پی ایف کی 72ویں بٹالین میں کامسر پونچھ میں تعینات ہیں ،نے قائم کی۔ضلع ہسپتال پونچھ میں ایک 13سالہ بچی جس کا نام عارفہ شوکت دختر شوکت علی خان ساکن فضلہ آباد بفلیاز سرنکوٹ پونچھ بتایا گیا ہے گھر کی چھت سے گر کر شدیدی زخمی ہوگئی ہے اور اس کا کافی خون بہہ گیا تھا بچی کی جان بچانے کے لئے اس سی آر پی ایف کے جوان نے اپنا خون کا عطیہ کر کے مثال پیش کی ۔ دراصل شوکت علی خان بھی سی آر پی ایف کی180بٹالین میں ضلع پلوامہ میں تعینات ہیں۔ان کی بچی کو کو خون کی ضرورت ہے جب اس کی خبر سی آر پی ایف کے اس جوان کوملی تو انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا خون دیکر بچی کی جان بچائیں۔اس اقدام پر پونچھ میں جوان کے اس پہل کی ستائش کی جا رہی ہے۔سی آر پی ایف کے جوان نے بتایا کہ خون کا عطیہ کر کے اسے بہت خوشی مل رہی ہے۔ انہوں نے خون عطیہ کرنے کو لے کر بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔