سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل | قبل از وقت واپسی کو منظوری

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//مرکز نے سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل ودھی کمار بردی کو AGMUT کے ان کے موجودہ کیڈر میں قبل از وقت واپسی کو منظوری دی۔ وزارت داخلہ نے بردی کو اس کے کیڈر میں قبل از وقت واپسی کی درخواست کو منظور کردیا۔بردی، جو سابقہ J&K کیڈر کے افسر تھے، اس وقت آئی جی سی آر پی ایف کے طور پر ڈیپوٹیشن پر تھے۔مرکز نے ڈی جی سی آر پی ایف کو مذکورہ افسر کو فارغ کرنے کیلئے کہا ہے۔