سرینگر//سیکہ ڈافر صفاکدل چوک میںسڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق جولائی کے مہینے میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں صفاکدل صورہ شاہراہ پر سڑک کھنڈ؛رات میں تبدیل ہوگئی اوراگرچہ چند روز بعد محکمہ صحت عامہ نے پانی کی پائپ لائن درست کردی تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی محکمہ تعمیرات عامہ سڑک کے درمیان میں موجود کھڈے کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہاجس وجہ سے اکثر بیشتر ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔مقامی آبادی کی مانگ ہے کہ فوری طور پر سڑک کی تجدید و مرمت کی جائے تاکہ ٹریفک جام سے نجات مل جائے۔
سیکہ ڈافر چوک میں خستہ حال سڑک
