سرینگر///سریگر پولیس نے سیکہ ڈافر صفاکدل سرینگر کے لاپتہ شخص کو باز یاب کرکے وارثوں کے سپرد کیا۔ ریاض احمد ساکن سیکہ ڈافرصفاکدل نے پولیس تھانہ صفاکدل میں تحریری رپورٹ میں بتایا کہ اُس کا بھتیجا جہانگیر حبیب ڈار ولد حبیب اللہ ڈار 9دسمبر2017کو لاپتہ ہوا ہے جس کی عمر 24سال ،قد پانچ فٹ اور جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ گمشدگی درج کرکے مذکورہ شخص کی تلاش شروع کی ۔ پولیس کی انتھک کوشش کی بدولت آخر کار گمشدہ شخص کو باز یاب کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ تمام تر ضروری لوازمات کے مذکورہ شخص کو وارثاں کے حوالے کیاگیا۔ مذکورہ شخص کے رشتہ داروں اور علاقے کے لوگوں نے پولیس کی سراہنا کی ۔
سیکہ ڈافر صفاکدل کالاپتہ شہری بازیاب
