بارہمولہ//چندوسہ بارہمولہ میںبدھ کو اُس وقت افرا تفری پھیل گئی جب ایک اے ٹی ایم گارڑ کی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولیاں چلیں۔ جس کی زد میں آکردو لڑکیوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ تین افراد اے ٹی ایم میں پیسے نکالنے کی غرص سے موجود تھے کہ اس دوران وہاں تعینات اے ٹی ایم گارڑ خورشید احمد کی بارہ بور سروس رائفل سے اچانک گولیاں چلی جس کے زد میں تین افراد جن میں زاہدہ بانو دختر محمد صدیق خان،حازق احمد خان ولد رفیق احمد خان ساکنان کاوہار اور روشن بانو دختر محمد یوسف خان ساکنہ شملرن زخمی ہوئے جنہیں فوری طور سب ضلع اسپتال چندوسہ علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا جہاں اُن کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ۔
سیکورٹی گارڈ کی سروس رائفل بے قابو
