سیکورٹی فورسز کا سری نگر میں جنگجووں کی کمین گاہ تباہ کرنے کا دعویٰ

سری نگر// سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں منگل کی صبح جنگجووں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سری نگر میں فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کی صبح سری نگر کے ہارون علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جنگجووں کی ایک کمین گاہ کا سراغ مل گیا اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود جس میں دستی گرینیڈوں سمیت یو بی جی ایل، جی پی ایس، اے کے میگزین شامل ہیں، برآمد کئے گئے۔