رمیش کیسر
نوشہرہ //سیکورٹی فورسز کی جانب سے نوشہرہ میں ’لانگ رینج ایریا ڈومینیشن پیٹرولنگ‘ کی گئی جس میںسیکورٹی فورسز کے سینکڑوں اہلکار وں نے شمولیت اختیار کی جبکہ دوسری جانب جی 20اور خطہ پیر پنچال میں گزشتہ دنوں پیش آئے واقعات کے سلسلہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندرونی علاقوں کیساتھ ساتھ جموں پونچھ شاہراہ پر بھی چیکنگ کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔گشت نوشہرہ بس اسٹینڈ سے شروع ہوکر گجرال چوک، جھنگڑ چوک اور دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی مین بس اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔
اے ایس پی نوشہرہ محمد رفیع گری نے ایس ڈی پی او نوشہرہ توصیف احمد، سٹیشن ہاؤس آفیسر راجیش جسروٹیہ اور سی آر پی ایف حکام کی موجودگی میں گشت کی قیادت کی۔جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں اور افسران نے نوشہرہ بازار اور آس پاس کے علاقے کا دورہ کیا اور تاجروں اور لوگوں سے بات چیت کی۔ اسی طرح سب ڈویژں بالخصوص جموں وپونچھ شاہراہ پر G20 اور گزشتہ دنوں خطہ میں پیش آئے ملی ٹینسی واقعات کے چلتے سیکورٹی کو سخت کرنے کیساتھ ساتھ چیکنگ کا عمل بھی شروع کیاگیا ہے ۔