جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران محبو بہ مفتی نے گورنر کو امن و قانون اور انتخابات سے جڑے معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر اور وزیرا علیٰ نے بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری اور ادھمپور۔ بانہال سیکٹر کے بار بار بند ہونے سے ان میں تاخیر ہونے پر تبادلہ خیال کیا۔