سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے طلبأ سیکرٹرس کو دورہ ٔ روس کے لئے جھنڈی دکھائی

سرینگر//سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے آج طلبأسیکرٹر س کے ایک گروپ کو دورۂ روس کے لئے جھنڈی دکھائی جہاں وہ بچوں کے پہلے ایشین ونٹر انٹرنیشنل سپورٹس کھیلوں سکھلن۔ 2019 میں شرکت کریں گے۔شرکأ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری نے شرکأ طلبأ پر زوردیا کہ وہ اس بین الاقوامی تقریب میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ وہ سفیر بن کر جموں کشمیر میں سنو سپورٹس کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔سیکریٹری نے طلبأ سے کہا کہ اس وقت انہیں اپنی کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقعہ مل رہا ہے اور ان سے بھرپور استفادہ کریں۔اس موقعہ پر انٹرنیشنل سیکنگ کوچ خفیظہ اختر نے کہا کہ شرکأ کا انتخاب اُن کی صلاحیتوں کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ چار شرکأ الپائین سیکنگ میں حصہ لیں گے اورایک کھلاری سنوبورڈنگ میں حصہ لے گا۔تقریب میں سیکریٹری سپورٹس کونسل اورسپورٹس آفیسر سینٹر ل کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔