سیکریٹری پارلیمانی اَمو رو جی او سی 15۔ کور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی

 سری نگر//سیکرٹری پارلیمانی اَمور ،حکومت ہند گنیش کمار نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔لیفٹیننٹ گورنر اور گنیش کمار نے جموںوکشمیر میں پنچایتی راج نظام سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی ) 15کورلیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔جی او سی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر یوٹی میں موجودہ سیکورٹی کے بارے میں آگاہ کیا ۔اُنہوں نے جموں وکشمیر میں داخلی سلامتی کے اِنتظام سے متعلق مختلف اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔