سیکریٹری نے محکمہ جنگلات کے کام کاج کاجائزہ لیا

 جموں//کمشنرسیکریٹری جنگلات وحیاتیات منوج کماردودی نے صوبہ جموں میں ٹیریٹوریل جنگلات ڈویژن کے کام کاج کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں چیف کنزرویٹر ،فاریسٹ جموں سمیربھارتی نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے تحت سی اے ایم پی اے ، سی اے پی ای ایکس، ایس ای ڈی اے اورڈسٹرکٹ پلان موجودتھے۔سی سی ایف جموں اورڈی ایف او جموں نے جنگلات اراضی پرقبضے، غیرقانونی طورجنگلاتی اراضی میں مداخلت ،معقول رقومات، عمارتی لکڑی وغیرہ سے متعلق مسائل کواُجاگرکیا۔پرنسپل چیف کنزرویٹر فاریسٹ ،سریش چگ نے سی سی ایف جموں اورڈی ایف اوزکی طرف سے اجاگرکیے گئے مسائل کی طرف کمشنرسیکریٹری کی توجہ مبذول کرائی اوران کے بروقت ازالہ کی گذارش کی۔اس موقعہ پر کمشنرسیکریٹری نے جائزمسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ جنگلاتی اراضی پرقبضے کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔اس موقعہ پر ڈی ایف اوزسے کہاگیاکہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل رکھیںاورمتحرک رہیں۔اس دوران جنگلات کے تحفظ کیلئے ولیج لیول فاریسٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کی محکمہ کے افسران کو ہدایت دی گئی۔ایڈیشنل پی سی سی ایف سروے اینڈڈی مارکیشن سرویش رائے ، سپیشل سیکریٹری فاریسٹ (ٹیکنکل ) کے رمیش ،ایڈیشنل سیکریٹری پنکج راج کٹوچ، سی ایف اورڈی ایف اوزبھی موجودتھے۔