سیکریٹری قبائلی امور کے کام کی ستائش

مینڈھر //سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے جموں وکشمیر کے شعبہ قبائلی امور کی جانب سے قبائل کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ کے سیکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی محنت سے طبقہ کی فلاح و بہبود ممکن ہو پائی ہے ۔ایک پریس کانفرنس کے دوران موصوف نے قبائلی امور کے سیکریٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آفیسر موصوف نے خانہ بدوشوں کےساتھ ساتھ گوجر بکرال طبقہ کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں زمینی سطح پر محنت و لگن کےساتھ کام کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ آفیسرموصوف سے سماج کے پسماندہ طبقہ کی عوام کو کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔این سی لیڈر نے کہاکہ قبائلی امور شعبہ کی جانب سے کئی ایک سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن کی مدد سے طبقہ کو فائدہ ملے گا ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شاہد اقبال کی قیادت میں قبائلی امور اسی طرح سے سماج کے پچھڑے ہوئے طبقہ کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرئے گا ۔