سیکریٹری زراعت کا غنچہ ابریشم مارکیٹ کا معائنہ

سرینگر//سیکریٹری زراعت منظور احمد لون نے کل سرینگر میں غنچہ ابریشم مارکیٹ میں جاری بائر سیلر میٹ کا دورہ کیا۔اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ اس صنعت کو فروغ دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس میٹ کے دوران Aگریڈ غنچہ ابریشم کے ایک کلو گرام کو ساڑھے 12سوروپے کے حساب سے فروخت کیا گیا ہے اور بہتر مارکیٹنگ کے لئے Eٹریڈنگ کی ضرورت ہے تاکہ اس صنعت سے وابستہ افرادکو مارکیٹنگ کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں۔انہوںنے کہا کہ ریاست کے 25ہزار کنبے اس صنعت سے وابستہ ہیں اور اس میں روزگار کے کافی مواقعے دستیاب ہیں۔