سانبہ //سیکرٹری ٹرائبل افیرس عبدالمجیدبٹ نے بدھ کے روز ضلع کا دورہ کرکے سانبہ میں زیر تعمیر گوجر و بکروال ہوسٹل کا معائینہ کیا۔انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر قبائلی امور و محکمہ کے دیگر عہدہ دار بھی تھے۔سیکرٹری نے ہوسٹل بشمول کمروں ،کچن ، سٹڈی روم ،ٹی وی روم اور دیگر افراسٹریکچر و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔تعمیراتی ایجنسی نے سیرٹری کو اب تک ہوئی کام کی جانکاری دیتے ہوئے مستقبل کے منصوبہ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔اہلکاروں نے سیکرٹری کو بتایا کہ ہوسٹل 20کمروں پر مشتمل ہوگا ،جس میںایک سو سے زائد طلاب کو ایکموڈیشن کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم ہونگی۔ تاحال محکمہ ان طلاب کو پرائیویٹ کرایہ کی عمارتوں میںاکیموڈیشن فراہم ہوتی ہے۔بعد ازاں، سیکرٹری نے دیگر افسروں کے ہمراہ گوجر و بکروال ہوسٹل کنال روڈ کا معاینہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری نے کمروں ،کچن ، سٹڈی روم ،ٹی وی روم اور دیگر افراسٹریکچر و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ہوسٹل وارڈم شمیم نازکی نے سیکرٹری کو ہوسٹل میں دستیاب تمام سہولیات کی جانکاری دی ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تقریباً تمام کام مکمل کیا گیا ہے جبکہ کمروں میں CCTV's نصب کرنے کا کام جاری ہے۔انہوں نے سیکر ٹری کو بتایا کہ وہ جلد ہی کرایہ کی عمارت سے ہوسٹل کی عمارت میں منتقل ہو جائیں گے ۔
سیکرٹری ٹی اے کاسانبہ میں گوجر و بکروال ہوسٹل کا معائینہ
