سیکرٹری نیشنل فاؤنڈیشن برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی نے اننت ناگ کا دورہ کیا

اننت ناگ//سیکریٹری نیشنل فاؤنڈیشن برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ( این ایف سی ایچ ) منوج پنت نے اننت ناگ کادورہ کیا اور ضلع میں این ایف سی ایچ اسکیم پر عمل درآمد کا جائیزہ لینے کیلئے افسران کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا، ڈی ایس ڈبلیو او ڈاکٹر پیر زادہ فرحت ، محکمہ سماجی بہبود کے افسران کے علاوہ مستفدین کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت ان بچوں کی تعلیم کیلئے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جو فرقہ وارانہ ، ذات پات ، نسلی یا دہشت گردانہ تشدد کا شکار ہوتے ہیں ۔ سیکرٹری نے ڈی ایس ڈبلیو او کو حکم دیا کہ وہ سروے کریں اور اہل بچوں کی شناخت کریں تا کہ اسکیموں میں ان کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور مناسب رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ کی جائے ۔ پنت نے مستحقین سے بھی بات چیت کی اور پروگرام کے مناسب نفاذ کیلئے ان کی رائے مانگی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہائیر سکینڈری سکول اور ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو مشترکہ طور پر شامل کر کے ان بچوں کی مہارت کی سطح کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی ۔ اس موقع پر مستحقین نے اپنے اچھے تجربات فاؤنڈیشن کے ساتھ شئیر کئے اور اسکیم کے بہتر نفاذ کیلئے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں ۔