سیکرٹری سیاحت کی آثار شریف درگاہ حضرتبل میں حاضری

سرینگر// سیکرٹری سیاحت ریگزن سیمفل نے کل آثار شریف درگاہ حضرت بل جاکر وہاں محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ناظم سیاحت کشمیر تصدق جیلانی ، منیجنگ ڈائریکٹر کیبل کار کارپوریشن شمیم احمد وانی، ڈائریکٹر پلاننگ ٹورازم پرویز احمد ککرو ، ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی جاوید احمد بخشی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔آثار شریف میں یہ کام مرکزی وزارت سیاحت پی آر اے ایس اے ڈی سکیم کے تحت 42کروڑ روپے کی لاگت سے عملا رہی ہے۔سیکرٹری موصوف نے کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آثار شریف کی دیدہ ذیبی کے کام کے لئے متعلقین کی سراہنا کی۔انہوں نے وہاں محکمہ سیاحت کی جانب سے غسل خانے تعمیر کرنے کے لئے انٹیک کے افسروں کو جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔سیکرٹری موصوف نے وہاں جاری تمام کاموں میں مزید سرعت لانے اور وقت مقررہ کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔