سیکرٹری جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل گورنر سے ملاقی

سرینگر//سیکرٹری جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل وحید الرحمان پرہ نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی اور انہیں ریاست میں سپورٹس کلچر کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ کھیل کود کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر نے پرہ کو ریاست کے تمام اضلاع میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں تمام اقدامات اٹھانے کی صلاح دی ۔