سیڑھی چوہانہ میں بجلی ٹرانسفارمر خراب

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے سیڑھی چوہانہ علاقہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر حالیہ کئی دنوں سے خراب ہونے کی وجہ سے صارفین رمضان میں بھی گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔صارفین نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سیڑھی چوہانہ کی وارڈ نمبر سات میں گزشتہ کء دنوں سے ٹرانسفارمر جل کر خراب ہو ہو گیا ہے اور مکینوں نے کئی بار متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جانکاری دیتاکہ علاقہ میں بجلی کی سپلائی کو بحال کیا جاسکے لیکن متعلقہ ملازمین او ر آفیسران ان کو طفیل تسلیاں دے کر ٹال مٹول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے رمضان میں بھی ان کو سہولیات میسر نہیں ہو رہی ہیں ۔انہوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گائوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے لکڑی کے کھمبوں کیساتھ ساتھ سبز درختوں کو استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں و مویشیوں کی جان کو بھی خطرہ ہے ۔صارفین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ ان کے گائوں میں بجلی سپلائی کو بحال کیا جاسکے جبکہ لاپرواہی ملازمین کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔