سیول سیکریٹریٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار

سرینگر //حکومت نے سیول سیکریٹریٹ کے سبھی افسروں ، سٹاف ممبران اور سیکریٹریٹ آنے والے دیگر لوگوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے ۔ یہ قدم کورونا وائیرس کے پھیلاو کو روکنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے ۔ 
اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ احکامات جاری کئے ہیں ۔ 
حکمنامے کے مطابق انتظامی سیکریٹریوں کو ماسک خریدنے کا اختیار دیا گیا ہے تا کہ سیکرٹریٹ کے ہر ملازم کو دوبارہ قابلِ استعمال تین تین ماسک دئیے جا سکیں ۔ 
حکمنامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بازار میں ماسک نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ سیکرٹری اپنی ضروریات خوراک و سول سپلائیز محکمہ کو بھیجیں گے ۔