سینکڑوں در ماندہ مال بردار گاڑیوں کو نکالا گیا

بانہال // ناشری اور رام بن سیکٹر میں درماندہ ینکڑوں مال بردار گاڑیوں کو سرینگر کی طرف نکالا گیا ہے۔یہ گاڑیاں بدھ اور جمعرات سے یہاں کھڑی تھیں۔جمعی کی صبح کیفٹیریا موڑ اور دیگر مقامات پر گرے پتھروں کو ہٹایا گیااور درماندہ گاڑیوں کو وادی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔تاہم ناشری کے نزدیک ڈھلواس کے مقام پر ایک پسی کے گر آنے اور ماروگ کے مقام پرسڑک پر ایک ٹرک کے پلٹنے کی وجہ سے شاہراہ پر درماندہ ٹریفک چند گھنٹوں تک متاثر رہا تاہم بعد میں اسے بحال کیا گیا۔ٹریفک حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعرات کے روز شاہراہ کے کئی مقامات پر ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کو نکالنے کے بعد مال بردار گاڑیوں کی بڑی تعداد رام بن اور ناشری ٹنل کے دونوں طرف درماندہ ہو کر رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کیلئے شاہراہ پر درماندہ ٹریفک کو وادی کشمیر کی طرف بحال کیا گیا۔آ ج شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک کی اجازت ہوگی۔