سینڑل یونیورسٹی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی میں ویب نار

گاندربل//سٹیم سیلزٹیومر کے بڑھنے کو خون کی نالیوں کی افزائش کو نشانہ بناکر روک دیتے ہیں اوردماغی کینسر یاادویات کیخلاف مدافعت رکھنے والے کینسروں کو بڑھنے سے روک دیتے ہیں ۔ا ن باتوں کااظہار سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں پروفیسر خالد شاہ ،ڈائریکٹر سینٹرفارسٹیم سیل تھراپی اورامیجنگ فیکلٹی ،ہارورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول نے ایک ویب نار کے دوران کیا۔ان کی تحقیق سٹیم سیل علاج میں ایک کامیابی تصور کی جاتی ہے اور ان کے مقالے عالمی سطح کے معروف طبی جریدوں میں شائع ہوئے ہیں ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے اپنے خطاب میں بدلتے اذہان کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور کہا کہ اذہان کی تبدیلی ہی ایجادات کیلئے لازمی ہے ۔یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسرمحمدافضل زرگر نے اپنے خطاب میں ٹیکنالوجی کی روزمرہ زندگی میں اہمیت کاخلاصہ پیش کیا۔سینٹرل یونیورسٹی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے اہتمام سے ’’چینجنگ مائنڈسیٹ ۔ڈرائیونگ انویشن اینڈ ٹیکنالوجی‘‘میںصدر شعبہ بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹرعابدحمیدڈارنے پروفیسرشاہ کی تحقیق کی بنیاد پر مزیدتحقیق کی ضرورت پرزوردیا۔ اس موقعہ پرپروفیسرمحمد یوسف،ڈاکٹر شبیرقریشی،ڈاکٹر نثار احمدوانی،ڈاکٹر نوشین حمید،ڈاکٹر عمرمشتاق اور ڈاکٹر اشفاق احمد گنائی بھی موجود تھے۔