گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر دیگریونیورسٹیوں جواس کے ساتھ ہی معرض وجودمیں لائی گئیں،کے مقابلے میں تعلیمی اورتحقیقی میدان میں بہت آگے ہے اوریونیورسٹی کے سینئر اور نوجوان فیکلٹی ممبران کے درمیان بہتر آپسی تال میل ہے۔ان باتوں کااظہارسینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین میر نے یونیورسٹی کی ایگزیکیٹو کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا ہرشعبہ اس کی فضیلت میں اپناحصہ اداکررہا ہے اوریونیورسٹی کے بہت سے طلباء اور اساتذہ نے یونیورسٹی کانام روشن کیا ہے۔پروفیسرمعراج الدین میر نے کہاکہ حکومت ہند کی وزارت تعلیم نے ایک اعلیٰ اختیاروالی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ماہرارضیات پروفیسر کے ایس را کررہے ہیں جوتولہ مولہ میں یونیورسٹی کمیپس کی اراضی کی مٹی کاجائزہ لے گی جہاں تعمیرات کھڑا کرنے مطلوب ہیں۔انہوں نے کہا کہ وتہ لارگاندربل میں اضافی96کنال اراضی پریونیورسٹی طلاب کیلئے ہوسٹل اور عملہ کیلئے رہایشی سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسرمحمدافضل زرگر نے کہا کہ یونیورسٹی نے سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں جدید لیبارٹریاں قائم کرکے تعلیمی محاذ پرنمایاں پیش رفت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے قومی تعلیمی پالیسی2020کو اختیار کیا ہے کہ کئی شعبے پہلے ہی سمیناروں،ویبناروں اور کانفرنسوں کااہتمام کرچکے ہیںتاکہ تعلیمی پالیسی کی عملدرآمد پربحث ومباحثہ ہو۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی مختلف سماجی میڈیانیٹ ورکنگ سائٹوں کے ذریعے آن لائن تدریس جاری رکھے ہوئے ہے۔
سینٹرل یونیورسٹی کی ایگزیکٹوکونسل کا26واں اجلاس | دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں ادارہ ہرشعبے میں آگے:وائس چانسلر
