سینٹرل یونیورسٹی کشمیر ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شعبہ تعلیم نے شعبہ معاشیات کو 4وکٹوں سے ہرایا۔ پہلا سیمی فائنل شعبہ تعلیم اور شعبہ معاشیات(اکنامکس)کے درمیان کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر شعبہ معاشیات نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو کہ ان پر بھاری پڑا اور پوری ٹیم 75 رن پر ہی ڈھیر ہوگئی۔شعبہ تعلیم کے غلام جیلانی بٹ نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 14 رن دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں شعبہ تعلیم نے مقررہ حدف 14 اوور میں 6 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر حاصل کیا۔غلام جیلانی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔