سینٹرل یونیورسٹی ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ

گاندربل///سنٹرل یونیورسٹی کے اہتمام سے انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں شعبہ فزیکس نے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو 7 وکٹوں سے شکست دی ۔گاڈورہ سٹیڈیم میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعبہ فزیکس اور شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو الٹا ثابت ہوا۔ ٹیم نے مقررہ بیس اوور میں 95 رن بنائے۔ شعبہ فزیکس کے زید نے 4 اورر میں 14 رن دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کی بلے بازی کی کمر توڑ  دی۔ شعبہ انفارمیشن کے بلے باز نے فیاض احمد نے 19 رن بناکرٹاپ سکورر رہے۔جواب میں شعبہ فزیکس نے 13 اوور میں 3 وکٹوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے 7 وکٹوں سے جیت درج کی،زئید نے بلے سے اور گیند سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گیند بازی کرتے ہوئے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 34 رن بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔