سینٹرل یونیورسٹی نوگام میں آگ

  سرینگر//سینٹرل یونیورسٹی نوگام میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیاجب وہاں ایک عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں شعبہ صحافت کے میڈیا سٹیڈیواور اسکے ملحقہ کمروں میں موجود قیمتی سامان اورمیڈیا سٹیڈیو کے بنیادی ڈھانچہ کو بھاری نقصان پہنچا ۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزنے جائے واردات پر پہنچ کر آگ پرقابوپایا اور عمارت میں موجودسبھی طلباء اوراساتذہ کومحکمہ کے اہلکاروں اوریونیورسٹی کے سٹاپ ممبران نے بحفاظت باہرنکالا۔فوری طور پر آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں لگ سکااور اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کیا ہے جبکہ آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔بچائو کارروائی کے دوران یونیورسٹی کے شعبہ سیاحت کے ایک فیکلٹی ممبر اور ایڈمنسٹریٹیو سٹاپ کے کچھ اہلکاروں کو چوٹیں آئیں ۔بعد میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر معراج الدین میر کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ،یونیورسٹی کے سٹاپ اور فیکلٹی ممبران کی طرف سے بروقت آگ بجھانے کی کارروائی کی سراہنا کی گئی ۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے یونیورسٹی کی طرف سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔پروفیسر معراج الدین نے کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے 15دسمبر سے لئے جانے والے امتحانات مقرہ وقت پر لئے جائیں گے۔