گاندربل// کووِڈ- 19کی عالمگیر وباء کے پھوٹ پڑنے سے قبل ہی ڈجٹائریشن اورانٹرنیٹ ٹیکنالوجی تعلیم سمیت لوگوں کی روزمرہ زندگی کاحصہ اٹوٹ حصہ بن چکی تھی۔اس بات کااظہارسینٹرل یونیورسٹی کشمیرکے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میرنے سوموار کو اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورنیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنیکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈریسرچ چندی گڑھ کے اشتراک سے ایک ہفتہ طویل تربیتی ورکشاپ’’انٹرنیٹ آف تھنگس اینڈ مشین لرننگ‘‘ کاای افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پرانہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیروباء نے اس حقیقت کو ظاہر کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور اس سے وابستہ ٹیکنالوجیوں کا مستقبل میں بڑا رول ہے۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیا اسٹیڈیزاور لا ء کو صلاح دی کہ وہ ہاتھ ملا کر لوگوں کو درپیش مسائل کاٹیکنالوجی سے حل مہیا کریں۔ پروفیسر معراج نے طلاب پرزوردیا کہ وہ تربیتی ورکشاپوں میں حصہ لے کر روزگار مہیا کرنے کے قابل ہنروں کو حاصل کریں۔اس موقعہ پرانہوں نے شعبہ کی پلیسمنٹ مہم کا بھی آغاز کیا۔یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسر ایم افضل زرگر نے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس ورکشاپ کااہتمام کرنے کیلئے مبارکباد پیش کی ۔اس موقعہ پرڈین اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ایم احسان چستی نے کہاکہ پلیسمنٹ مہم تمام طلاب کو روزگار فراہم کرنے کیلئے یونیورسٹی کے کثیرالجہتی اقدامات کاایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبے نے ایک سو کمپنیوں سے رابطہ قائم کیا ہے تاکہ صدفیصدطلاب کو روزگار مہیا ہو۔
سینٹرل یونیورسٹی میں ورکشاپ کاافتتاح | انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لوگوں کی زندگی کا جزولاینفک :وائس چانسلر
