سینٹرل ریکارڈ روم بمنہ: 77.55 لاکھ دستاویزات کو ڈیجیٹائزیشن کیلئے سکین کیا گیا ہے

سری نگر//فائنانشل کمشنر مال ( ایف سی آر) ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سینٹرل ریکارڈ روم بمنہ کا دورہ کر کے ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کے ریجنل ڈائریکٹر نے پروجیکٹ کی عمل آوری سے متعلق تازہ ترین تفصیلات دیں۔فائنانشل کمشنرمال نے ریکارڈ روم کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا ۔انہیں بتایا گیا کہ اب تک 77.55 لاکھ دستاویزات کو سکین کیا گیا ہے جن میں 24.86 لاکھ دستاویزات کو کوالٹی چیک کے بعد منظور کیا گیا ہے۔اسی طرح 26,487 مساویوں کو بھی سکین کیا گیا ہے جن میں سے سری نگرضلع کی 335 مساویوں کو پہلے ہی ڈیجیٹائز کیا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ متعلقہ عملے کی جانب سے مکمل کی گئی 20جمع بندیوں کی ڈیجیٹائزیشن کا کام در درست لیا گیا ہے جن میں 24جمعبندیاں ڈیجیٹائز کی گئی ہے۔اصغر سامون نے افسروں کو لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔