سرینگر// سینٹرل جیل سرینگر میں قیدیوں نے ہڑتال ختم کردیا ہے۔قیدی گذشتہ 3روز سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے تحصیلدار خانیار عبدالرحمان ڈار کو سینٹرل جیل میں مقید قیدیوں سے بات چیت کرنے کیلئے تعینات کیا تھا،جس کے بعد طرفین میں بات چیت ہوئی اور انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد قیدیوں نے ہڑتال ختم کی۔ جیل میں نظر بند قیدیوں نے5اپریل کو پیش آئے واقعہ کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا تھا،جبکہ منگل کو نظر بندوں کے اہل خانہ نے پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ5 اپریل کے واقعہ سے متعلق جن قیدیوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے،وہ کیس واپس لئے جائیں۔