سینٹرل جیل اور کوٹ بلوال سے 5 نظر بند رہا

سرینگر// حکام نے سرینگر سینٹرل جیل اور کورٹ بلوال میں نظربند مزید5افراد پر عائد پی ایس اے منسوخ قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔ محکمہ داخلہ کے حکام نے بتایا ’’ ہم نے مزید5افراد پرعائد پی ایس اے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ان نظربندوں میں سے3سینٹرل جیل سرینگر اور2کوٹ بلوال جیل جموں میں نظربند تھے۔ رہا کئے گئے ۔ گزشتہ3ہفتوں سے مختلف جیلوں میں35نظربندوں کو رہا کیا گیا ہے،جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مزید نظربندوں کی رہائی بھی متوقع ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کے تناظر میںیہ اقدامات سرکار کی طرف سے جیلوں کو گنجانیت سے صاف کرنے کے نتیجے میں اٹھائے گئے ہیں۔حکومت ایک فہرست بھی مرتب کررہی ہے،جس میں زیر سماعت نظربندوں کی رہائی بھی جمعہ سے متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر سینٹرل جیل میں113 قیدی پی ایس اے کے تحت نظربند تھے،جبکہ3کی رہائی عمل میں لانے کے بعد نظربندوں کی تعداد110تک پہنچ چکی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر زیر سماعت کیسوں کی جانچ کیلئے حکومت نے پہلے ہی ایک اعلیٰ اختیاراتی والی کمیٹی کو تشکیل دیا ہے۔نظربندوں جن میں زیر سماعت قیدی بھی شامل ہیں کو سینٹرل جیل سرینگر کے علاوہ سب جیل کپوارہ،بارہمولہ اور دیگر جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔