جموں//سینئر سٹیزن فورم کا ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت اوپی منگوترہ اور ڈاکٹر من موہن نے کی ۔ اس موقعہ پر سینک کالونی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔اس موقعہ پر مقررین نے سینک کالونی میں ناقص صفائی انتظامات ،اندرونی سڑکوں کی خراب حالت اور دیگر مسائل پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کالونی بہت بڑی ہے لیکن اس میں طبی خدمات بھی فراہم نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہسپتال قائم ہے لیکن اس میں کوئی طبی سرگرمی نہیں دیکھی جاتی جس کے نتیجہ میں مقامی لوگوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں طبی خدمات فراہم کی جائیں ۔