سیما کھریال کو تین عالمی ریکارڈ بنانے پر مشیر فاروق خان کی مبارک باد

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی بین الاقوامی کھیلوں کی شخصیت سیما کھر یال کو مبارک باد پیش کی جس نے اِنٹرنیشنل بُک آف ریکارڈ میں تین عالمی ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے 100کلومیٹر ، 26کلومیٹر اور 23کلومیٹر کی دوڑ میں ہندوستانی قومی پرچم بھی اُٹھایا۔اس سلسلے میں سیما کھریال نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں مشیر فاروق خان سے ملاقات کی۔ نوجوانوں کو فتح،مثال قائم کرنے اور نوجوانوں کو متاثرکرنے کے لئے انہیں دِل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہئے ۔مشیر فاروق خان نے مستقبل کی کامیابی کے لئے ان سے نیک خواہشات کی تمنا کی جو ملک اور جموںوکشمیر یوٹی کی نمائندگی کرتی ہے۔