حاجی پور/نئی دہلی//بہار کے جوگبني سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل آرہی سیمانچل ایکسپریس اتوار کی صبح حادثہ کا شکار ہو گیا۔گاڑی کے نو ڈبے پٹری سے اترنے سے جہاں اس حادثہ میں 7افرادکی موت ہوگئی وہیں 29افراد زخمی ہوگئے ، جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ریلوے بورڈ کے اطلاعات و تعلقات عامہ کے ڈائرکٹر راجیش دت واجپئی نے بتایا کہ جوگبني سے آنند وہار کی طرف جا رہی ٹرین نمبر 12487 (سیمانچل ایکسپریس) صبح تین بجکر 52 منٹ پر مھنار روڈ کو پار کیا اور تین بجکر 58 منٹ پر سھدیو بزرگ میں اس کے نو ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں جہاں سات مسافروں کی موت ہوئی ہے وہیں 29 دیگر زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں دو کی حالت سنگین ہے جبکہ 27 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ای سی آر کے جنرل منیجرللت چندر ترویدی نے یہاں بتایا کہ ریلوے سیکورٹی کمشنر (ایسٹرن سرکل) لطیف خان سیمانچل ایکسپریس کے حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے بورڈ کے چیئرمین بی کے یادو کے بھی حادثے کے مقام پر پہنچنے کی توقع ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریڈریسل فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے ۔ وہیں، پٹنہ واقع این ڈی آر ایف کنٹرول روم نے بتایا کہ بھٹا سے این ڈی آر ایف کی دو ٹیموں کو اور دیدارگنج سے ایک ٹیم کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کر دیاگیا ہے ۔ سي پي آراو نے بتایا کہ ٹرین کے محفوظ چھ ڈبوں سے مسافروں کو آگے کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ باقی محفوظ مسافروں کو بس کے ذریعے حاجی پور لایا جا رہا ہے ۔ اس کے بعد انہیں دوسری ٹرین سے ان کو منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ریلوے سیکشن پر جہاں بہت سی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کر دیئے گئے ہیں وہیں کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ سیمانچل ایکسپریس اور اس کے مسافروں کے سلسلے میں معلومات کے لئے کئی اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹنہ جنکشن کا ہیلپ لائن نمبر 0612-2202290، 2202291، 2202292 اور 2213234 ہے ۔ سي پي آراو نے بتایا کہ اسی طرح سون پور اسٹیشن کا ہیلپ لائن نمبر 06158221645، حاجی پور کا 06224272230، سمستی پور کا 06274224061، 06274232131 اور برونی جنکشن کا نمبر 06279232222 ہے ۔یو این آئی
راہل اور نتیش کا اظہار افسوس
نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے بہار میں سیمانچل ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے تمام مقامی کارکنوں سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد دینے کی اپیل کی ہے ۔ گاندھی نے اتوار کو فیس بک پر لکھا‘‘میں بہار میں ٹرین حادثہ سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ میں متاثرہ خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں مقامی کانگریس کارکنان سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ضروری مدد دینے کی اپیل کرتا ہوں’’۔قابل غور ہے کہ بہار کے جوگبني سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل آرہی سیمانچل ایکسپریس کے 11 ڈبے سونپور ڈویژن کے سھدیو بزرگ اسٹیشن کے قریب آج صبح پٹری سے اتر گئے جس سے سات افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے . زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔ ویشالی ضلع میں مشرقی -وسطی ریلوے کے سونپور ڈیویژن کے سہ دئی بزرگ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج صبح تین بج کر 58منٹ پر جوگبنی سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل جانے والی سیمانچل ایکسپریس حادثے کی شکار ہوگئی۔بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے اس حادثے کو افسوس ناک بتایا ہے ۔ مسٹر کمار نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے اس دکھ کی گھڑی میں ہلاک شدگان کے غم زدہ لواحقین کو صبر اور ہمت دینے کی دعا کی۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے مسافروں کے جلد صحت مند ہونے کی بھی دعا کی۔ وزیراعلی کی ہدایت پر ضلع افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ حادثے کی جگہ پر موجود ہیں اور ریلوے کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور راحت اور بچاؤکام کی نگرانی کررہے ہیں۔یواین آئی