سیلنگ سے بچانے کے مرکز آرڈیننس لائے :کیجریوال

 نئی دہلی//دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کو سیلنگ کی مار سے بچانے کے لئے ایک آرڈیننس لائے ۔مسٹر کجریوال کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے ، جبکہ دہلی میں سیلنگ کے خلاف تاجروں نے آج بند کا اعلان کیا ہے اور وہ ہاتھوں میں کٹورا لے کر جگہ جگہ دھرنا ومظاہرہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے ٹویٹ کیا، ''میرا مرکزسے درخواست ہے کہ سیلنگ کی مار سے دہلی کی تاجروں بچانے کے لئے اگر ضرورت پڑے وھ تو آرڈیننس لایاجائے ۔ اس معاملے میں دہلی حکومت تمام ممکنہ تعاون کرے گی ۔ مالی حالات سنگین ہیں۔ سیلنگ سے ان پر دوہری مار پڑی ہے ۔ انہیں بچاناہماری ذمہ داری ہے ۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے ''۔ بلدیاتی اداروں کی طرف سے بڑے پیمانے چلائے جانے والی سیلنگ مہم کے خلاف آج آل انڈیا ٹریڈ یونین کی کال پر ہڑتال کے سلسلے میں دلی کے مختلف علاقوں میں تجارتی اداروں کو بند کردیا گیا ہے سات لاکھ سے زائد کاروباریوں نے آج ایک دن کے لئے اپنی دکانیں بند کردی ہیں۔عام آدمی پارٹی (آپ)، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سے منسلک کاروباری تنظیمیں ہڑتال کی حمایت کر رہی ہیں۔ آپ سے منسلک کاروباری تنظیموں نے تو آج بند کے دوران تاجروں کے ساتھ احتجاج بھی کیا۔بند اور دھرنے کو ذہن میں رکھتے ہوئے دارالحکومت میں امن و قانون بنائے رکھنے کے لئے پولیس نے سیکورٹی کے وسیع انتظام کئے ہیں۔یو این آئی۔