سری نگر//جموںاینڈ کشمیر رورل لائیو ہُڈ مشن جے کے آر ایل ایم کشمیر نے کشمیر صوبے میں خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کے اِشتراک سے 2.82 لاکھ ماسک تیار کئے تاکہ کووِڈ۔19 کے پھیلائو کو روکنے کے لئے اِنتظامیہ کی کوششوں کو تقویت بخشی جاسکے۔اِن سیلف ہیلپ گروپوں کے اَرکان نے پچھلے 11دِنوں کے دوران 2.82لاکھ ماسک تیار کرکے اُنہیں متعلقہ اِنتظامیہ کو سونپ دیا۔ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کشمیر جے کے آر ایل ایم ساجد یحییٰ نقاش نے سیلف ہیلپ گروپوں کی اِن کاوشوں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اِس کام سے وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مددملے گی۔
سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے 2.82لاکھ ماسک تیار کئے گئے
