سیلفی لینے کے چکر میں پری محل کی دیوار سے گر کرکرناہ کا نوجوان زخمی

 سرینگر //موبائل فون سے سیلفی لینے کے چکر میں ڈگری بمنہ میں زیر تعلیم کرناہ کا ایک نوجوان پری محل میں گر کر زخمی ہوا ہے جسے سرینگر پولیس نے علاج ومعالجہ کیلئے صدر ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میںکہاگیا کہ 100نمبر پر کسی نے فون پر اطلاع دی کہ پری محل میں ایک نوجوان سیلفی لیتے ہوئے نیچے گر کر زخمی ہوا ہے تو 100نمبر پر موجود پولیس کی امدادی ٹیم نے 7منٹ کے اندر جائے واقع پر پہنچ کر نوجوان کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جہاں اُس کا علاج ومعالجہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اُسے گھر کو روانہ گیا ،نوجوان کی شناخت فیاض احمد جاتلہ ، ولد عبدالرشید جاتلہ ساکن بیاڑی ٹیٹوال کے بطور ہوئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد اُس کی اہل خانہ بھی ہسپتال پہنچے ۔