سیلابی صورتحال کامقابلہ

سرینگر//صوبائی کمشنر پی کے پولے نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران کسی بھی سیلابی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے مختلف محکموں کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر،بارہ مولہ،اننت ناگ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر،گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اورایم سی ایچ بمنہ کے نمائندوں اور ایس ایم سی اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر نے فلڈ کنٹرول محکمہ اورمحکمہ موسمیات کو ہدایت دی کہ وقت پر بارشوں اور کسی بھی سیلابی خطرے کے بارے میں آگاہ کریں ۔انہوں نے سیلاب سے متعلق وارننگ کو قبل ازہی دینے پرزوردیا تاکہ کسی بھی نقصان سے بچاجائے۔انہوں نے محکمہ موسمیات کوہدایت دی کہ وہ اپنی ویب سائٹ پرسیلاب کے خطرے والے علاقوں کی نشاندہی کرے اور یہاں حکام ،رضاکاروں ،افرادی قوت،بچائو مراکزاورکنٹرول رومز کے بارے میں جانکاری اپ لوڈ کریں ۔ انہوں نے پلوںاورسرکاری عمارات پر2014کے سیلاب کی سطح کی نشاندہی کرنے کوکہا تاکہ عوام کسی بھی وقت سیلاب کی صورتحال کامقابلہ کرسکے۔انہوں نے ضلع انتظامیوں سے کہا کہ وہ15اپریل تک کنٹرول روم قائم کریں اور اسبات کویقینی بنائیں کہ ان میں افرادی قوت ،وسائل اوردیگرلازمی سازوسامان ہوجن میں پانی،بجلی،راشن اور ادویات شامل ہیں۔