اشتیاق ملک
ڈوڈہ //محکمہ تعلیم میں کام کر رہے سیزنل ای ویز نے حکام سے حکام سے انہیں باقاعدہ طور پر مستقل بنانے و چھ ماہ کے لئے نزدیکی اسکولوں میں اٹیچ کرنے کا ایک بار پھر سے مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈوڈہ کے تعلیمی زون بھٹیاس میں سیزنل ٹیچروں کا ایک وفد زیر قیادت غلام نبی مجنوں ضلع صدر ایسوسی ایشن و جنرل سیکرٹری محمد یاسین شاہین زیڈ ای او سے ملاقی ہوا اور ان کی درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے جہاں موسم گرما کے دوران سبھی مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا وہیں چھ ماہ کے عرصے کے لیے اپنے اپنے سکولوں میں اٹیچ رکھنے کی بھی مانگ کی۔اس دوران انہوں نے اپنی مانگوں کو لے کر ایک یادداشت بھی زیڈ ای او کو پیش کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قلیل سے وسائل کے باوجود پہاڑی علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی پابندی سے دینے کے لئے وعدہ بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ وہ بے کار رہتے ہیں جبکہ انہیں دیگر سرکاری مراعات سے بھی محروم رکھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں انہیں کافی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔