سیزنل ٹیچروں کا احتجاجی مظاہرہ

ڈوڈہ //محکمہ تعلیم میں کام کر رہے سیزنل ای ویز نے حکام سے چھ ماہ کے لئے نزدیکی سکولوں میں اٹیچ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بجٹ میں رقم مختص رکھنے کی مانگ کی۔ضلع صدر سیزنل ٹیچرز ایسوسی ایشن غلام نبی مجنوں و جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین شاہین کی قیادت میں ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندوہ واقع گلی بھٹولی میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گرمیوں کے ایام میں چھ ماہ تک پہاڑی علاقوں میں جاکر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم مہنگائی کے اس دور میں ان کا گذر بسر کرنا انتہائی مشکل ہے۔انہوں نے کہا محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ چھ ماہ کے عرصے کے لئے انہیں اپنے نزدیکی اسکولوں میں اٹیچ کیا جائے۔سیزنل ٹیچروں نے ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا و ممبر پارلیمنٹ رامیش بدوڑی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں سیزنل ٹیچروں کے مسائل کو اجاگر کیا۔