سیری گیٹ ۔ تلکانی پڑاٹی رابطہ سڑک کا افتتاح

رمیش کیسر

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے ڈینگ علاقہ میں سیری گیٹ تا تلکانی پڑاٹی رابطہ سڑک کا افتتاح کیاگیا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کونسل کی رکن سنگیتا شرما ،بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین نینا شرما کیساتھ ساتھ مقامی لوگ اور پنچایتی اراکین بھی موجود تھے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سرحدی پنچایت ڈینگ میں ضلع ترقیاتی کونسل کی رکن سنگیتا شرما نے سری گیٹ سے تلکانی پڑاٹی تک سڑک کی تعمیر کے کام کاکا ربن کاٹ کر آغاز کیا۔ اس موقع پرموجود مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا تعمیر اتی عمل جاری رکھا ہوا ہے جس کی مددسے عام لوگوں کو بہتر سہولیات میسر ہو نگی ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی سڑک کو مکمل کر کے عام لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی ۔